8 اکتوبر، 2015، 2:05 PM

پاک سرزمین پر داعش کے ناپاک وجود کو برداشت نہیں کریں گے

پاک سرزمین پر داعش کے ناپاک وجود کو برداشت نہیں کریں گے

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ داعش کی مذمت کرتے ہیں داعش کی کوئی چیز ایسی نہیں کہ اسے اسلامی کہا جائے اور پاکستان اپنی سرزمین پر اس کے وجود کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔جبکہ اس سے قبل پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اسلام آباد میں داعش کے حامیوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ داعش کی مذمت کرتے ہیں داعش کی کوئی چیز ایسی نہیں کہ اسے اسلامی کہا جائے اور پاکستان اپنی سرزمین پر اس کے وجود کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔جبکہ اس سے قبل پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف اسلام آباد میں داعش کے حامیوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرچکے ہیں۔

قاضی خلیل اللہ کہنا تھا کہ داعش کی مذمت کرتے ہیں اور کسی صورت داعش کو ملک میں برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی پاکستان اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دے گا۔ انہوں نے افغانستان حملوں میں پاکستانی ایجنسیوں کے ملوث ہونے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اب طالبان کے بجائے داعش دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اکثر طالبان داعش کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں ، البتہ پاکستان اس کی تردید کررہا ہے۔

News ID 1858707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha